ہوم   >  پاکستان

افغانستان میں امن سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، شاہ محمودقریشی

SAMAA | - Posted: Dec 13, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 13, 2019 | Last Updated: 1 month ago

چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کیلئے سب کومثبت رویہ اپنانا ہوگا

وزير خارجہ شاہ محمود قريشی کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے ميں امن کا خواہشمند ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، دنيا ہمارے کردار کو سراہ رہی ہے۔

ملتان ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوشش ہے کہ وکلاء اور ڈاکٹروں کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو یہ دونوں ملک کے اہم طبقات ہیں، وکلاء اور ڈاکٹرز کے بغیر معاشرہ نہیں چل سکتا، وکلا ہڑتال کريں تو سائليں اور ڈاکٹرز ہڑتال کریں تو مریض پریشان ہوں گے۔

افغانستان میں قیام امن کیلئے جاری مذاکرات سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ قیام امن کیلئے پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا، ہماری مثبت سوچ اور تعمیری کردار کو دنیا نے بھی سراہا، پاکستان افغانستان میں مکمل امن چاہتا ہے، امن ہونے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔

مزید جانیے : زلمےخلیل زاد کی جی ایچ کیومیں آرمی چیف سے ملاقات

افغانستان اور پاکستان سے متعلق امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورے پر موجود ہیں، انہوں نے آج آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور امن مذاکرات سے متعلق پیش رفت پر بھی بات کی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی تعیناتی حکومت نہيں تمام جماعتوں کی ضرورت ہے، اس کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو مثبت رویہ اپنانا ہوگا، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع پر عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
SHAH MEHMOOD QURESHI, PTI, IMRAN KHAN, PAKISTAN, AFGHANISTAN, PEACE TALK, CEC, OPPOSITION, PIC LAHORE, US
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube