Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

SAMAA | - Posted: Dec 13, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 13, 2019 | Last Updated: 8 months ago

خیبر پختونخوامیں پولیو کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر صوبے کے 35 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی۔

صوبائی حکومت نے پولیو کے بڑھتے کیسز کے بعد پولیو قطروں سے محروم بچوں کے لئے میگا مہم شروع کردی ہے۔ مہم کے دوران 67 لاکھ سے ذائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کاظم نیاز نے پشاور میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ مہم کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو قطروں کے خلاف منفی پرپیگنڈوں کے تدارک کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی صوبے سے پولیو کے چارکیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube