Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں درجہ حرارت13ڈگری تک گرنے کا امکان

SAMAA | - Posted: Dec 13, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 13, 2019 | Last Updated: 9 months ago

پہاڑی علاقوں میں مزیدبرفباری کی پیشگوئی

میٹ آفس کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 13 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے، جب کہ جمعہ کے روز پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

جمعہ کے روز بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں کہیں کہیں جب کہ بالائی پنجاب کے اضلاع اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

وسطی / جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔
ہفتہ کے روز شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ وسطی /جنوبی پنجاب اور بالائی سند ھ کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند پڑنے کا امکان ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ، ساہیوال ، ڈی جی خان ، فیصل آباد ، ملتان ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، گلگت بلتستان ، کشمیر کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب ، خضدار، نگرپارکر ، ٹھٹھہ ، دادو کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران مالام جبہ، مری، استور، اسکردو اور بگروٹ میں برفباری بھی ہوئی۔

بارش

پنجاب نارووال 48 ، حافظ آباد 27 ، سیالکوٹ (سٹی 26 ، ایئر پورٹ 24) ، منڈی بہاؤالدین 22 ، لاہور (ایئرپورٹ 22 ، سٹی 13) ، جہلم ، قصور ، منگلا 20 ، گوجرانوالہ 17 ، مری 13 ، ساہیوال ، خانیوال 13 ، ملتان 12 ، گجرات ، اوکاڑہ 11 ، اسلام آباد (سٹی ، ایئرپورٹ 10 ، سید پور 06 ، بوکرا ، گولڑہ 04) ، بہاولپور (سٹی 10 ، ایئرپورٹ 05) ، کوٹ ادو 09 ، چکوال ، بہاولنگر 09 ، راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 08) ،خان پور 08 ، جوہرآباد 07 ، ڈی جی خان ، لیہ 06 ، سرگودھا ، جھنگ ، بھکر 04 ، رحیم یار خان ، اٹک 03 ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02 ، نور پورتھل 01 ، سندھ: نگر پورکر 27 ، ٹھٹھہ 04 ، دادو 03 ، کشمیر: کوٹلی 21 ، گڑھی دوپٹہ ، راولاکوٹ 11 ، مظفرآباد (ایئرپورٹ 11 ، سٹی 10) ، بلوچستان: زیارت 16 ، مسلم باغ 07 ، ژوب 05 ، مستونگ 04 ، کوئٹہ (شہر 06 ، سمنگلی 03) ، بارکھان ، خضدار ، دالبندین 02 ، پشین ، چمن 01 ، خیبرپختونخوا: مالام جبہ 15 ، بالاکوٹ 10 ، کاکول ، بونیر 07 ، سیدو شریف 06 ، لوئر دیر 03 ، بشام 02 ، گلگت بلتستان: استور 06 ، اسکردو 04 ، بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔

برفباری (انچ): مالام جبہ 10 ، مری 05 ، استور 03 ، اسکردو 02 ، بگروٹ 01۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت

بگروٹ منفی 05، پاراچنار، گوپس منفی 04، مالام جبہ، استور، اسکردو، کالام منفی 03، چترال اور مری میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایبٹ آباد برف باری

ایبٹ آباد، حویلیاں اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ نتھیا گلی ایوبیہ ٹھنڈیانی میں برفباری جاری ہے۔ برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگيا۔ برفباری کے باعث ایبٹ آباد مری روڈ اور متعدد دیہات کی رابطہ سٹرکیں بند ہوگئيں۔ میٹ آفس کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آيندہ36 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان۔

آزاد کشمیر برف باری

آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری تیسرے روز بھی جاری ہے، جہاں سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔ برفباری کے باعث علاقے میں کئی رابطہ سڑکیں بند ہونا شروع ہوگئیں۔

ملتان دھند

ملتان ميں بارش کے بعد شديد دھند سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے، جہاں حد نگاہ 100 ميٹر ريکارڈ کی گئی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس آن کرکے سفر کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔ جمعہ کے روز ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ رات گئے اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو بند کر دیا گیا۔

لاہور

لاہور سے بہاولپور تک ہلکی بارش اور دھند سے حد نگاہ کم ہوگئی، جس کی وجہ سے سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے مراکہ، چوہنگ اور موہلنوال مانگا منڈی میں بارش کے ساتھ دھند ہے۔

اسی طرح بہاولپور، احمد پور شرقیہ اور ملتان کے نواح میں بارش کے ساتھ دھند کی چادر تنی ہے، جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر حد نگاہ 50 سے 150 میٹر تک ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے شاہراہوں پر پھسلن ہے، اس لئے گاڑی کی رفتار کم رکھی جائے۔

کراچی ميں جمعرات سے شدید ٹھنڈی ہواؤں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جمعہ کی رات شہر کا درجہ حرارت 13 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 27،28 اور رات کو 12،13 رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube