ہوم   >  پاکستان

اسلام آباد پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل کیوں ہورہی ہے

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 2 months ago

سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو سراہا ہے

اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا باعث بن رہی ہے جس میں وہ ایک محنت کش کی مدد کر رہے ہیں۔
سماء ڈیجیٹل نے اس بارے میں مزید جاننے کیلئے اسلام آباد کے ڈی آئی آپریشنز کے دفتر میں رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ زیر گردش ویڈیو 11 دسمبر کی ہے جو کسی راہگیر نے بنا کر سوشل ٹوئٹر پر شیئر کردی تھی۔ راہگیر کے بارے میں معلومات نہ مل سکیں مگر اہلکار کی شناخت ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکار کا نام انصر جاوید ہے اور وہ اسلام آباد پولیس میں کانسٹیبل ہے۔
حکام کے مطابق ایک محنت کش ہول سیل مارکیٹ سے ڈرائی فروٹ خرید کر اپنی ریڑھی کی طرف لے جارہا تھا کہ اس کی بوری گرگئی اور چیزیں سڑک پر بکھر گئیں۔ محنت کش اپنی بوری سڑک پر رکھ کر گری ہوئی اشیا سمیٹنے لگ گیا۔
اس دوران وہاں سے گزرنے والے ایک شہری نے یہ صورتحال دیکھی تو محنت کش کی مدد کرنے لگے۔ کانسٹیبل انصر جاوید ادھر ہی تعینات تھے۔ انہوں نے بھی یہ منظر دیکھا اور فوری طور پر محنت کش کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔
ویڈیو میں دیگر لوگوں کو آپس پاس لاپروائی سے ٹہلتے دیکھا جاسکتا ہے اور ایک فوجی ٹرک بھی تیزی سے ہارن بجاتے ہوئے گزر جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کانسٹیبل انصر جاوید کی عاجزی اور جذبہ ہمدردی کو سراہتے ہوئے اسے دوسروں کیلئے مثال قرار دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube