Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کا بھانجا حسان نیازی ایڈووکیٹ مقدمہ سے باہر

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 8 months ago
Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 8 months ago
حسان نیازی کو ویڈیو میں تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلا کے خلاف درج آیف آئی آر میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو نامزد ہی نہیں کیا گیا۔ ان کو حملے کے دوران ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر چلنے والی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسان نیازی پتھر برساتے اور پولیس موبائل پر ڈنڈے بھی مارتے رہے مگر پوليس نے انتہائي صفائي کےساتھ انہیں مقدمے سے باہر کرديا۔

دوسری جانب حسان نيازی نے بدھ کو ہونے والے پرتشدد احتجاج پر خود اپنی مذمت کردی۔ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تشدد کی ویڈیو دیکھ کر خود پر بھی شرم آ رہی ہے۔ احتجاج کی حمایت صرف نامزد ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے تک تھی۔

حسان نیازی نے کہا کہ  وہ پر امن مظاہرے کیلئے ان کے ساتھ تھے۔  ایسے مظاہرے کی حمایت پر خود اپنی مذمت کرتا ہوں۔ وکلا کو بھی حدود میں رہنے کی ضرورت ہے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

  1. Adil Khan……….  December 13, 2019 2:30 pm/ Reply

    Mein janta tha yahi hona hai………………….Hahahahahahah………….is mulk mein jis ki Lathi bhans bhi uski hoti hai………………Hahahahahah…………very good………………Shabash PM sahab & Shabash Pakistan Law………………

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube