Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں سرما کی تعطیلات کا اعلان

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 8 months ago
ضلع بونیر کے مضافاتی علاقے میں اسکول کی اسمبلی کا منظر

خیبر پختونخوا کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں 31 دسمبر تعطیلات ہوں گی جبکہ ‏پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبرسے 29 فروری تک سکول بند رہیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2020 میں فروری کا مہینہ 28 کے بجائے 29 دن پر مشتمل ہوگا اور ایسا ہر 4 سال بعد ہوتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث سردیوں میں درجہ حرارت منفی 17 تک گر جاتا ہے اور یہ سلسلہ دسمبر سے مارچ تک جاری رہتا ہے جس کے باعث ان علاقوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 2 ماہ پر محیط ہوتی ہیں۔

دو ماہ چھٹی والے علاقوں میں ضلع سوات کے بالائی علاقے، ضلع کوہستان اپر اور لوئر، ضلع چترال لوئر اور اپر، اپر دیر، ضلع شانگلہ اور ضلع بونیر کے بالائی علاقے شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھی دو ماہ چھٹی ہوگی۔

اس کے برعکس وسطی اضلاع پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی اور جنوبی اضلاع کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر میدانی علاقوں میں موسم سرما کی چھٹی محض 22 سے 31 دسمبر تک ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے بھی نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube