ہوم   > پاکستان

سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے ایئرلائن قائم کردی

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 4 months ago

سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت ایئر لائن بنا کر نیا کارنامہ انجام دے دیا، ایئر سیال اور عالمی فضائی کمپنی میں تین جہازوں کی لیز کا معاہدہ طے پاگیا، فضائی سروس کا آغاز آئندہ سال ہوگا۔

سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیدیا، اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی گئی ایئر لائن کیلئے غیر ملکی فضائی کمپنی سے طیاروں کی لیز کا معاہدہ کرلیا۔

ایئر سیال اور عالمی فضائی کمپنی میں 3 جہازوں کی لیز کا معاہدہ دبئی میں طے پایا، جس میں چیئرمین فضل جیلانی اور چیف ایگزیکٹو امین احسن نے دستخط کئے، معاہدے کے تحت پہلا جہاز آئندہ سال اپریل جبکہ دیگر 2 جہاز مئی تک ایئر لائنز کے حوالے کردیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کا سیالکوٹ سے پیرس اور بارسلونا کے لئے پروازوں کا آغاز

چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی نے آئندہ سال کے وسط میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی اس سے قبل اپنی مدد آپ کے تحت شہر میں ایئرپورٹ اور ڈرائی پورٹ بھی تعمیر کرچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
AIR SIAL, SIALKOT, BUSINESS COMMUNITY, INTERNATIONAL AIR LINES, PAKISTAN, ECONOMY,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube