ہوم   > پاکستان

آصف علی زرداری کو رہا کر دیا گیا

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 6 months ago

فوٹو: آن لائن

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پمز اسپتال سے رہا کر دیا گیا۔

احتساب عدالت کی جانب سے رہائی کےلیے روبکار جاری ہونے کے بعد عدالتی اہلکار روبکار لے کر اڈيالہ جيل پہنچے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنيادوں پر ضمانت منظور کی تھی اور ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور

آصف علی زرداری کو اسپتال سے لے جانے کےلیے شیریں رحمان اور یوسف علی گیلانی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے جنہیں طبیعت ناساز ہونے پر 23 اکتوبر کو پمز منتقل کیا گیا جہاں وہ اب تک زیر علاج ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈٹ (ایم ایس) کو نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Asif Zardari, release order, IHC, PIMS, health issue
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube