ہوم   >  پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 1 month ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح ہلکی بارش سے سرد موسم مزید خوشگوارہوگیا۔

آج صبح گلشن اقبال، شارع فيصل، پاکستان چوک، نارتھ کراچی، کورنگی کراسنگ، ڈیفنس ویو میں ہلکی بارش برسی۔

گلشن اقبال،کارساز،اسٹيڈيم روڈ، شارع فيصل،محمدعلی سوسائٹی،نارتھ کراچی ،سرجانی ٹاؤن، لياقت آباد، ناظم آباد ميں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

ہلکی بارش کا سلسلہ کل شام شروع ہوا تھا جو آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹوٹے تاروں،بجلی کےکھمبوں اور پی ايم ٹيزسے دوررہيں۔

حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کے الیکٹرک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیرقانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگزنہ کریں۔

گزشتہ روز بھی کراچی کے بیشترعلاقوں میں مغرب کے بعد ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، صدر، لائنز ایریا، گرومندر، ایم اے جناح روڈ، پاکستان چوک، سول اسپتال، بفرزون سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی رات گئے تک وقفے وقفے جاری رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کراچی سمیت سندھ کے چند اضلاع، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک/تیز ہواؤں اور اندھی کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔

کشمیر اور بالائی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube