Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پی آئی سی ميں ہنگامہ آرائی، وکلاء کیخلاف 2مقدمات درج

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 8 months ago
فوٹو: آن لائن

پنجاب انسٹی ٹيوٹ آف کارڈيالوجی ميں ہنگامہ آرائی پر 250 سے زائد وکلاء کے خلاف دو مقدمات درج کرليے گئے ہيں۔

مقدمات تھانہ شادمان میں درج کیے گئے جس کے ايک مقدمے ميں ڈاکٹر اور دوسرے ميں پوليس مدعی بنی ہے۔

دونوں مقدمات ميں دہشت گردی کی دفعات سمیت ڈاکٹروں اور اسپتال عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

پنجاب انسٹی ٹيوٹ آف کارڈيالوجی کی ايمرجنسی مکمل طور پر بند ہے جبکہ مريضوں کو گھر بھيج ديا گيا۔

پی آئی سی حملہ: 3 مریض جاں بحق،وزراء کی تصدیق

دوسری جانب وزارت داخلہ نے رينجرز کی تعيناتی کی منظوری دے دی ہے۔ رينجرز کے دستے گورنر ہاؤس، پنجاب اسمبلی، سول سيکريٹريٹ، لاہور ہائيکورٹ، جی پی او چوک اور سپريم کورٹ رجسٹری ميں تعينات ہونگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی سی میں وکلاء کے حملے کے باعث طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے 3 مریض جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے قبل ڈاکٹرز کی نمائندہ انجمن جنرل ہیلتھ الائنس نے دعویٰ کیا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہے تاہم صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیر صحت یاسمین راشد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 بتائی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Lahore, PIC attack, FIR, lawyers, police, doctors, rangers
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube