Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ: گیس لیکج کا دھماکا، 8 افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Dec 11, 2019 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Dec 11, 2019 | Last Updated: 7 months ago

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے گھر میں گیس لیکج کے دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق دھماکا علی الصبح گھر میں گیس لیک ہونے کے باعث ہوا۔ دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

زخمی ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں، جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس کے برن سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ گھر کے افراد ایک ہی کمرے میں گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سوگئے تھے، رات گئے پریشر کم ہونے سے ہیٹر بجھ گیا اور ساری رات کمرے میں گیس لیک ہوتی رہی۔

صبح ہوتے ہی اہل خانہ نے دوبارہ ہیٹر جلانا چاہا تو دھماکا ہوگیا۔ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube