ہوم   >  پاکستان

سویتلے باپ نے بيٹی اور بيٹے کو نہرميں ڈبوديا

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 1 month ago

فیصل آباد ميں آٹھ سالہ بچی اور نوماہ کے بيٹے کوسوتیلے باپ نے نہرميں پھينک دیا،دوران تفتيش ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

فیصل آباد ميں دو معصوم بچے سویتلے باپ کی سفاکیت کی نذر ہوگئے، منصورآباد سے ایک ہفتے قبل لاپتہ ہونيوالی 8 سالہ بچی کے سویتلے باپ سے پولیس نے پوچھ گچھ کی تو سنگدل نے نہ صرف اسے نہر میں پھینکنے کا انکشاف کیا بلکہ 9 ماہ قبل بیٹے کی جان لينے کا بھی اعتراف کرلیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ بچی تنگ کرتی تھی کوئی بات نہیں مانتی تھی جس پر میں نے اسکو نہر میں پھینک دیا، بیٹا بھی بہت زیادہ شرارتی تھا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹيج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او احمد منیل کے مطابق بتائے گئے اغواء کے اوقات میں اسکو بچی کو لے جاتے دیکھا گیا، بچی کو جڑانوالہ لے جاکر اندھیرا ہونے کا انتظار کرتا رہا اور پھر پل پر لے جاکر نہر میں پھینک دیا۔

ریسکیو کی جانب سے نہر میں بچی کی تلاش کے لئے آپریشن دو روز سے جاری ہے ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube