Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

مريدعباس قتل کيس کی سماعت اب جيل ميں ہوگی،نوٹيفکیشن جاری

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 9 months ago

اينکر مريد عباس قتل کيس کو سٹی کورٹ نے سيشن کورٹ منتقل کرديا، مقدمے کی مزيد سماعت اب جيل ميں ہوا کرے گی ۔

مريد عباس اوراُس کے دوست خضرحيات کے قتل کو چھ ماہ ہوگئے، پہلے تين ماہ صرف اِسی معاملے ميں نکل گئے کہ کيس انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں چلايا جائے يا سيشن کورٹ ميں بالآخر سيشن کورٹ ميں ٹرائل کا فيصلہ ہوا تو اب محکمہ داخلہ نے ملزمان کو ہائی پروفائل کہہ کر کیس جيل منتقل کراديا۔

مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ نمبر چار کی عدالت منتقل کرديا گيا ہے، مزيد سماعت تئيس دسمبر کو جيل ميں ہوگی۔

محکمہ داخلہ کا موقف ہے کہ مرید عباس قتل کے ملزمان کی پيشی پر ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے،عاطف زمان نے نو جولائی کو ڈيفنس کے علاقے بخاری کمرشل ميں اپنے دفتر کے باہر مريد عباس اورخضر کو گولياں مارکر قتل کرديا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube