Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور تا واہگہ ٹرین شٹل سروس کا افتتاح 14دسمبر کوہوگا

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 10 months ago

مغلپورہ، ہربنس پورہ، جلو پارک کے اسٹیشنز پر رکے گی

لاہور میں 22 سال بعد واہگہ تک ٹرین شٹل سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح 14 دسمبر کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کریں گے۔

شٹل ٹرین لاہور اسٹیشن سے دن میں تین بار واہگہ کےلیے روانہ ہوگی جوکہ مغلپورہ، ہربنس پورہ اور جلو پارک کے اسٹیشنز پر رکے گی۔

انتظامیہ نے شٹل ٹرین کی ٹکٹ 30 روپے مقرر کی ہے۔ شہری لاہور سے واہگہ تک 23 کلو میٹر کا سفر ايک گھنٹے ميں طے کرسکيں گے۔

لاہور ڈویزن کے ڈی ایس ریلویز عامر نثار کہتے ہیں کہ واہگہ اور جلو پارک میں تفریح کےلیے ٹرین چلے گی البتہ اسٹیشنز کی بحالی میں ابھی وقت لگے گا۔

مغلپورہ کی کھنڈر بنی عمارت کو سنوارنے کےلیے رنگ و روغن کا کام جاری ہے جبکہ ہربنس پورہ اور جلو پارک اسٹیشنز کی عمارتوں پر کام شروع نہیں ہوسکا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Lahore, Wagah, train shuttle service, inauguration ceremony, tourism, travelling
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube