ہوم   >  پاکستان

کیا تحریک انصاف سندھ میں گورنر راج لگائے گی؟

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 1 month ago

سندھ حکومت کے ساتھ کیا ہوگا کیا ہونے جارہا ہے؟ پیپلزپارٹی میں دھڑوں اورفارورڈ بلاک بننےمیں کتنی صداقت ہے، سندھ میں اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی اپنے مؤقف پرڈٹ گئے۔

سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں اگر کوئی فارورڈ بلاک بن رہا ہے تو اسے سپورٹ کرنا میرا جمہوری حق ہے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا پیپلزپارٹی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے کئی دھڑے بھی بنتے جارہے ہیں ، پیپلزپارٹی کے لوگوں کو سندھ حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دو ماہ کیلئے جب چاہیئے سندھ میں گورنر راج لگا سکتی ہے، اگر حالات ایسے ہوگئے کہ گورنر راج لگانا پڑ جائے تو لگایا جائے گا ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ختم ہوئے زمانے ہوگئے اب جو پارٹی راج میں وہ پاپا ، پپو اور پھوپو پارٹی ہے ۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube