Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

موبائل فون پر دوستی نوجوان کو مہنگی پڑگئی

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 8 months ago

گینگ پیار کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا تھا

کبیر والہ میں ایک نوجوان رانگ کال ریسیو کرکے محبت میں مبتلا ہوا اور پھر بالآخر اغوا کاروں کے ہتھے چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق جاوید نامی نوجوان کو چند روز پہلے ایک لڑکی کی رانگ کال موصول ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ان دونوں کی دوستی ہوگئی۔

بات جلد ہی ملاقات تک پہنچ گئی جس کے لئے لڑکی نے جاوید کو کبیروالہ سے خانیوال بلوایا، جہاں وہ اُسے ایک مکان میں لے گئی لیکن وہاں پلان کے مطابق پہلے ہی سے کچھ جرائم پیشہ افراد موجود تھے جنہوں نے پہلے نوجوان پر خاصا تشدد کیا اور پھر اس کے گھر والوں کو فون کرکے 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔

جاوید کے رشتہ داروں نے تھانہ سٹی پولیس سے رابطہ کیا جس پر ایک کامیاب چھاپے کے نتیجے میں نوجوان کو باحفاظت برآمد کرتے ہوئے لڑکی سمیت چار دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ایسی ہی ترکیب کے ذریعے شہریوں کو پیار کے چکر میں پھنساتے اور پھر ان کو بلا کر پکڑ لیا کرتے تھے، ملزمان شہریوں کو زنا کے مقدمات میں ملوث کرادینے یا پھر قتل کی دھمکیاں دے کر ان سے لاکھوں روپے بٹور لیا کرتے تھے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ متاثرہ نوجوان نے کچھ عرصہ قبل اپنا مکان 20 لاکھ میں فروخت کیا تھا، پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube