Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

آئندہ حملہ ہوا تو جوابی کارروائی کریں گے، خواجہ آصف

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 9 months ago

حکومت سے رابطے معطل کرنے کا اعلان

مسلم لیگ نواز نے ’حکومتی رویے‘ کے باعث الیکشن کمیشن میں تقرریوں سمیت کسی بھی قانونی ترمیم کے لئے تحریک انصاف سے رابطہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اگر کسی رہنما کے گھرپر حملہ ہوا تو ہم بھی جوابی کارروائی کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کانٹے بو رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت کیساتھ بات چیت جاری رکھنا ممکن نہیں۔ ان کو یہ کانٹے بعد میں خود چننے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کے گھروں کا تقدس پامال کرنے کی روایت لائی گئی ہے۔ سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں نہ بدلا جائے۔ آئندہ ن لیگ کے کسی رہنما کے گھر پر حملہ ہوا تو ہم بھی جوابی کارروائی کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube