Tuesday, October 27, 2020  | 9 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ملک ریاض کا جرمانہ حاصل کرنے کیلئے سندھ حکومت متحرک

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 11 months ago

سندھ حکومت نے بحریہ ٹاؤن اور سپریم کورٹ کے مابین تصفیہ کے نتیجے میں ملنے والے 460 ارب روپے کے حصول کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پیر کو سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سی ایم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں چیف سیکریٹری سمیت صوبائی وزرا اور معاونین و مشیروں نے شرکت کی۔

کابینہ کے اجلاس میں بحریہ ٹاؤن کا معاملہ زیر بحث آیا۔ بحریہ ٹاؤن نے سندھ حکومت کی 16 ہزار ایکڑ اراضی کے عوض سپریم کورٹ میں 460 ارب روپے جمع کرانے کا معاہدہ کیا تھا۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک ریاض نے 460 ارب روپے کی پہلی قسط کے طور پر اگست 2019 میں 25 ارب روپے جمع کروائے ہیں جبکہ ستمبر سے ہر ماہ بحریہ ٹاؤن 2 ارب 50 کروڑ روپے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا پابند ہے۔ اس حساب سے بحریہ ٹاؤن نے اب تک سپریم کورٹ میں 35 ارب جمع کرائے ہیں۔

سندھ کابینہ نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ اس رقم کے حصول کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے تاکہ سندھ حکومت اس کو صوبے میں جاری پانی کے منصوبوں پر خرچ کرسکے اور آئندہ کی قسطیں بھی سندھ حکومت کو ہی ملتی رہیں۔

سندھ کابینہ نے اس کے علاوہ پیر کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے بھی کیے جن میں طلبہ یونین کی بحالی اور گنے کی مستقل قیمت کا تعین بھی شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube