Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

ماضی میں ميرٹ نہ ہونےسے پاکستان کی ترقی رکی، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 8 months ago

وزيراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ماضی ميں پاکستان ميں ميرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ترقی رک گئی اور جيسے جيسے ميرٹ کا سسٹم نيچے گيا، پاکستان نيچے چلا گيا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی ميں ترقی ہمارے اداروں کی وجہ سے ہوئی۔ اچھے کپتان کو پتہ ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کس نمبر پر کھلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے انسان کو بہت طاقت سے نوازا ہے۔ اللہ جتنا آپ کو نوازتا ہے اتنی آپ پر ذمہ داری ڈال ديتا ہے اور طلباء کے اوپر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنيا ميں ہر چيز ايک وژن سے شروع ہوتی ہے۔ بڑے انسان کا بڑا وژن ہوتا ہے اور وژن بڑا جب ہوتا ہے جب آپ کا دل اس کو مانتا ہے لیکن جب آپ اپنے وژن پر کمپرومائز کرليتے ہيں تو پھر وژن نيچے چلا جاتا ہے اور وژن سے پيچھے ہٹنے والا کبھی کامياب نہيں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ فيصلہ کرليں تو پھر کوئی پلان بی نہيں ہوتا۔ اسلام آباد میں پچھلے دنوں پلان بی اور سی ہوا جو اب زیڈ تک چلا جائے گا۔ چار سال تک یہ بتاتا رہوں گا کہ ہمیں ملک کس حالت میں ملا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب آپ کشتياں جلا ديتے ہيں تب آپ کی صحيح معنوں ميں طاقت سامنے آتی ہے۔ انسان جب کامياب ہوتا ہے جب اسے برے وقت کو سنبھالنا آتا ہے اور جب آپ خود کو چيلنج کرنا چھوڑ ديتے ہيں زوال شروع ہوجاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Pakistan, development, past, merit issue, PM Imran Khan, science
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube