ہوم   >  پاکستان

لندن: نواز شریف کے فلیٹس کے باہر لوگوں کا احتجاج

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 1 month ago

یہ تصویر ٹوئٹر سے لی گئی ہے

لندن ميں پارک لين اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرین کی جانب سے احتجاج کيا گيا۔ مظاہرين نے مطالبہ کيا کہ سابق وزیراعظم نواز شريف پاکستان کا پيسہ واپس کريں۔

لندن ميں سابق وزیراعظم پاکستان نواز شريف کی رہائش گاہ کے باہر لوگ جمع ہوئے اور ليگی قيادت کيخلاف نعرے لگائے۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ پاکستان سے لوٹے گئے پیسوں کی واپسی کیلئے احتجاج کررہے ہيں۔ اس موقع پر مظاہرین نے نعروں میں نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے، جب کہ کچھ افراد عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

 

انہوں ںے مطالبہ کيا کہ سابق وزيراعظم کو جن شرائط پر ضمانت ملی اس پر عمل کيا جائے۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے اپارٹمنٹس کے اندر داخل ہونے کی کوشش بھی کی، ليکن پوليس نے انہيں پيچھے دھکيل ديا۔

 

لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے عام شہری ہیں، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا یہ لوگ کسی پارٹی کا حصہ تھے یا تنظیم کا اور ان کی قیادت کون کر رہا تھا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے حامی بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پہنچ گئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube