ہوم   >  پاکستان

نواز، شبہاز کے بعدمائنس مریم کی باری ہے، جہانگیرترین

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2019 | Last Updated: 1 month ago

مخالفین کو مشورہ بھی دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے بھول جائیں۔ اب مریم نواز کی مائنس ہونے کی باری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ  نوازش شریف اور شہباز کے بعد اب مریم نواز کے مائنس ہونے کا وقت آگیا ہے۔ کوئی یہ سوچے بھی ناں کہ مائنس عمران خان ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی وجہ سے ہی ہے۔ عمران خان ہیں تو پی ٹی آئی بھی ہے۔ دونوں لازم و ملزوم ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ن لیگ کی تمام کوششیں ناکام جائیں گی، وزیراعظم احتساب کرکے رہیں گے۔ ملک میں کوئی سیاسی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ساری باتیں ن لیگ کے خیالی پلاؤ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، قانون لانے کا کام حکومت کا ہے۔ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ فضل الرحمن کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اختر مینگل کے تمام تحفظات مل بیٹھ کے دور کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube