Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

نوجوان کی ہلاکت،اسپتال انتظامیہ نے غفلت کااعتراف کرلیا

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2019 | Last Updated: 10 months ago

ورثا کا احتجاج

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نوجوان کی جان چلی گئی۔ اہلخانہ کے احتجاج کے بعد اسپتال انتظامیہ نے تحریری طور پر غفلت کا اعتراف کرلیا۔

چوبیس سالہ شاہ ویز فائیو اسٹارچورنگی پرواقع نجی اسپتال میں رات گئے دم توڑ گیا۔ شاہ ویز کو چھ دسمبر کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حالت بگڑنے پر نوجوان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ اہلخانہ نے احتجاج کیا تو اسپتال نے تحریری طور پر غفلت کا اعتراف کرلیا۔

شاہ ویز کے اہلخانہ کا کہنا ہے وہ اپنے پاؤں پر چل کر اسپتال آیا تھا اور ہم سے وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کا پوچھا تک نہیں گیا۔

ورثا لاش لے کر گھر چلے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ تدفین کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube