ہوم   >  پاکستان

میانوالی:تیزرفتاری کےباعث گاڑی نہرمیں گرگئی

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2019 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 8, 2019 | Last Updated: 2 months ago

میانوالی کے علاقے میں گاڑی تیز رفتاری کے باعث پیلاں نہر میں گر گئی۔ حادثے میں ڈوبنے والے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ جو رات کو اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے۔ حادثے میں ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا، جب کہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی موٹر کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ متاثرہ گاڑی تیز رفتاری سے اپنے آگے والی گاڑی کو اوورٹيک کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ڈوبنے والوں میں 2 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جن کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، جب کہ ایک مرد کو بچا لیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube