Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کے بیان پر اپوزیشن لیڈر کا بھرپور جواب

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 8 months ago

تم سے توچيونٹی بھی نہيں گھبرائے گی، فردوس شمیم نقوی

وزيراعلیٰ سندھ کے بيان پر اپوزيشن ليڈر نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کردیا، فردوس شميم نقوي کہتے ہيں تم سے کون گھبرائے گا، تم سے تو چيونٹی بھی نہيں گھبرائے گی، اسلام آباد ميں بيٹھا شخص اصولوں کا پابند ہے، چوروں کا ساتھ نہيں دے گا۔

وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد ميں بيٹھا شخص مجھ سے ملنے سے گھبرا رہا ہے، دوسروں کو تو کہتے ہيں گھبرانا نہيں، اب گھبراہٹ ان کے رويوں سے ظاہر ہورہی ہے، میں عمران خان کی آنکھوں ميں آنکھيں ڈال کر صوبے کی بات کروں گا۔

پیپلزپارٹی کی تنقید پر بھرپور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنماء فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ميں بيٹھا شخص اصولوں کا پابند ہے، وہ چوروں کا ساتھ نہيں دے گا۔

سماء سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تم نے سندھ کو لوٹا ہے، سندھ کو بغير پانی کے رکھا ہے، سندھ بينک کو تباہ کرنیوالے اب تمہاری باری آئے گی، آئی جی کو سندھ کے حالات کے چکر ميں اسلام آباد بلايا تھا۔

فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ تم سے کون گھبرائے گا، تم سے تو چيونٹی بھی نہيں گھبرائے گی، تم تو پورس کے ہاتھی ہو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
FIRDOUS SHAMIM NAQVI, BILAWAL BHUTTO ZARDARI, PPP, PTI, IMAN KHAN, USMAN BUZRDAR, PUNJAB, CORRUPTION, PMLN, JUIF, PAKISTAN, SINDH, CM, MURAD ALI SHAH, IMRAN KHAN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube