Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 7 months ago

ٹاؤن شپ کے علاقے میں 3 افراد زخمی

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں فریج کے کمپریسر کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں زور دار دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ترجمان سی ٹی دی پنجاب کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بارودی مواد کے ذرات نہیں ملے، دھماکا فریج کمپریسر پھٹنے سے ہوا، جس کے ٹکڑے بھی جائے وقوعہ سے اکٹھے کرلئے گئے ہیں، واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جو کمپریسر پر کام کررہا تھا۔

اس سے قبل ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا تھا کہ دھماکا جاں بحق شخص کے ہاتھ میں موجود کٹ پھٹنے سے ہوا،  جو قریب ہی واقع الیکٹرانکس کی دکان میں ملازم تھا۔

فارنزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لیبارٹری بھجوادیئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 6 زخمیوں کو جناح اسپتال لایا گیا، جن کی عمریں 20 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
LAHORE, BLAST, RESCUE, 1 KILD 3 INJURED, TERRORISM, POLICE, PAKISTAN, PUNJAB, PTI
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube