Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

غیرقانونی فنڈنگ: حافظ سعید پر 11 دسمبر کو فردجرم عائدہوگی

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 8 months ago

انسداد دہشت گردی عدالت نے امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے انہیں 11 دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کو غیر قانونی فنڈنگ کیس میں آج لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، مقدمہ نمبر 30/19 کی سماعت جج ارشد حسین بھٹہ نے کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو نے بتایا کہ حافظ سعید احمد پر آج مقدمے کی فرد جرم عائد کی جانی تھی تاہم شریک ملزم ملک ظفر اقبال کو پیش نہ کرنے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے امیر جماعت الدعوۃ سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 11 دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

اے ٹی سی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر امیر جماعت اسلامی حافظ محمد سعید سمیت دیگر ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کردی گئی تھیں۔

حافظ محمد سعید، ملک ظفر اقبال سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید پر بھارت کی جانب سے ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیا جاتا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے پاکستان کو ثبوت فراہم نہیں کئے گئے، حافظ سعید کو طویل عرصہ نظر بندی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

WhatsApp FaceBook
ATC

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
HAFIZ SAEED, JAMAAT UDDAWA, ILLEGAL FUNDING CASE, ATC, PAKISTAN, INDIA, USA, TERRORISM, PTI, PMLN, PPP
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube