Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی میں11 دسمبر سے سردی بڑھنے کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 8 months ago

محکمہ موسمیات نے 11 دسمبر سے کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب سميت ملک کے ميدانی علاقوں ميں صبح سويرے دھند کا راج اگلے ہفتے بھی برقرار رہے گا، جہاں حد نگاہ متاثر ہونے سے شہريوں کو سفر میں مشکلات درپیش ہونگی۔

کراچی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 دسمبر سے سردی کی ایک نئی لہر شہر میں داخل ہوگی ، جس سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ مغربی تیز ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد کراچی کا موسم بھی تبدیل ہو جائے گا۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں ميں برف باری سے معمولات زندگی بھی منجمد ہوگئے۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ جب کہ نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ میٹ آفس کے مطابق کے اور بلوچستان میں اگلے ہفتے سے بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگا۔

اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا، تاہم بلوچستان کے جنوب مغربی حصوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھا ئے رہنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی اسکردو اور استور میں پڑی، جہاں درجہ حرات منفی 08 ریکارڈ کیا گیا۔ گوپس میں منفی07، گلگت میں منفی 05، کالام میں منفی 04 اور پاراچنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔ جب کہ قلات میں منفی 02، چترال اور دیر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube