Tuesday, August 4, 2020  | 13 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

العزیزیہ ریفرنس:سزاکےخلاف نوازشریف کی اپیل سماعت کےلیےمقرر

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 8 months ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔عدالت عالیہ کا ڈویژن بینچ 18 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

ہفتے کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف کی اپیل اور سزا بڑھانے کے لیے نیب کی اپیل دونوں 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نےاحتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے جبکہ نیب نےالعزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کی اپیل دائر کی ہوئی ہے۔

العزیزیہ ریفرنس اپیل سماعت کےلیےمقرر

عدالت نوازشریف کی مرکزی اپیل سے پہلے جج ویڈیواسکینڈل سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ نواز شریف نے ویڈیوکا فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر سمیت 5 افراد کو گواہ بنانے کی استدعا کی ہے۔

العزیزیہ کیس: نوازشریف کی عبوری ضمانت منظور

جج ویڈیو کیس کے مرکزی کردار ناصر بٹ نے نوازشریف کی اپیل میں فریق بننے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube