ہوم   >  پاکستان

بلوچستان، مختلف واقعات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 7, 2019 | Last Updated: 2 months ago

بلوچستان میں مختلف واقعات کے دوران بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کلی بادیزئی میں گاڑی کی ٹکر سے 2 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت منورہ ولد لال محمد کے نام سے کر لی گئی۔

سریاب کے علاقے چکی شاہوانی میں گھر سے لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے غلام محمد تبسم ولد محمد جان کے نام سے شناخت کر لیا گیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

ضلع واشک میں ایف سی کوئک رسپانس فورس کی گاڑی دوران گشت الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلیے ڈٰی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں کوئٹہ سے سبی جانے والی ویگن تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی جس کے باعث 3 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
Balochistan, incidents, accident, Bolan, police, rescue
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube