Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

لندن میں ہلاک عثمان خان آزاد کشمیر میں سپردخاک

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 10 months ago

File Photo: BBC

لندن میں چاقو سے حملہ کرکے دو افراد کو قتل کرنے کے بعد پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے عثمان خان کو آزاد کشمیر میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مقامی صحافیوں کے مطابق عثمان خان کو جمعے کو نماز عصر کے بعد ان کے آبائی علاقہ کجلانی گاؤں ضلع کوٹلی میں دفن کیا گیا۔ ان کی نمازہ جنازہ میں اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

لندن برج حملہ : چاقو سے وار کرنے والا کون تھا؟

ان کے اہل خانہ نے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں پہلے ہی اپنا تحریری بیان جاری کرچکے ہیں۔

عثمان خان کے والدین نے لندن حملے کے بعد بی بی اسی کو دیے گئے ایک تحریری بیان میں کہا تھا کہ وہ اس واقعہ پر انتہائی رنجیدہ ہیں اور حملے میں مارے گئے افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں شریک ہیں۔

قبل ازیں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے برطانوی میڈیا ہاؤس کو بتایا تھا کہ عثمان خان کی میت جمعے کی صبح ایک مسافر جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دی گئی ہے۔

عثمان خان نے 29 نومبر کو لندن میں چاقو سے حملہ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرکے عثمان خان کو مار دیا کیوں کہ ملزم نے ’خودکش جیکٹ‘ پہنی تھی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ خود کش جیکٹ جعلی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube