Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

باپ نے بیٹی کی قاتل دوسری بیٹی اورساتھیوں کومعاف کردیا

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 12 months ago

چاروں ملزمان بری

کراچی کی ماڈل کورٹ ایسٹ نے سگی بہن کی قاتل اور دیگر ملزمان کو بری کردیا۔ مقتولہ اور ملزمہ کے والد ندیم نے تمام ملزمان کو معاف کیا۔

کراچی میں باپ نے بیٹی علینہ کی قاتل دوسری بیٹی علوینہ اور اس کے ساتھیوں کو معاف کردیا۔۔

کراچی کے علاقہ ملیر میں 5 دسمبر 2017 کو علوینہ نامی لڑکی نے اپنے منگیترمظہر اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن علینہ کو قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج ہے۔

ٹرائل کے دوران تمام ملزمان نے عدالت میں اعتراف جرم بھی کرلیا۔ لیکن مقتولہ کے والد ندیم کو اپنی قاتل بیٹی پر رحم آگیا۔ والد نے بیٹی علوینہ، اس کے منگیتر مظہر، دوست احسن اور عباس کو معاف کر دیا۔

والد کی جانب سے عدالت میں معافی کا حلف نامہ جمع کرائے جانے کے بعد ماڈل کورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے علوینہ سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube