ہوم   > پاکستان

پختونخوا حکومت پشاورمیٹرو کی تحقیقات رکوانے کیلئے متحرک

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 6 months ago

سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میٹرو بس منصوبے میں مبینہ کرپشن اور تاخیر سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات رکوانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا عندیہ دے دیا۔

گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے منصوبے پر انتہائی سنگین نوعیت کے سوالات اٹھائے اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ 45 دن کے اندر تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرائے جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا 45 دن میں پشاورمیٹرو کی تحقیقات کا حکم

عدالت نے فیصلے میں پوچھا تھا کہ منصوبے کو پہلے 6 ماہ اور پھر ایک سال کے عرصے میں کیوں مکمل نہیں کیا جا سکا۔ بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکہ کیوں دیا گیا۔ بی آر ٹی کی لاگت میں 35 فیصد کا اضافہ کیوں ہوا۔ عدالت نے پرویز خٹک سے متعلق بھی سوالات اٹھائے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت ایف آئی اے کی تحقیقات رکوانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube