ہوم   >  پاکستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حکومت مخالف مظاہرے

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 1 month ago

  

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں، رہنماؤں نے حکومت سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

جمیعت علمائے اسلام (ف)، پشتونخوا میپ، عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے  زیراہتمام  کوئٹہ، چمن، دکی  اور صوبے کے دیگر شہروں میں حکومت مخالف ریلیاں نکالی گئیں، ریلی کے شرکاء نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور مختلف شاہراہوں پر دھرنا دیا۔

رہبر کمیٹی میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو جعلی قرار دیا، وزیراعظم سے مستعفی ہوکر ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
AZADI MARCH, PTI, PMLN, PPP, NP, ANP, JUIF, REHBAR COMMITTEE, IMRAN KHAN, PM, FAZLUR REHMAN, NAWAZ SHARIF, CORRUPTION, ASIF ZARDARI
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube