ہوم   > پاکستان

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام: رجسٹریشن کے آخری چند دن

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 6 months ago

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت اپنا گھر حاصل کرنے کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2019 ہے۔

نادرا ترجمان نے جمعہ 6 دسمبر کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں اب تک 19 لاکھ 18 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور اب رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 10سرف دن باقی رہ گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق رجسٹریشن کرانے والوں میں 5515 خواجہ سراء، 184355 افرادکا تعلق کچی آبادی، 34654 ہزار سے زائد بیوہ اور 9325 متعلقہ (طلاق یافتہ) خواتین، 715473 افراد کا تعلق مزدور طبقے سے ہے۔

ان افراد نے اپنا گھر پروگرام کیلئے رجسٹر کیا ہے،درخواست فارم کی آخری تاریخ ایک مہینہ توسیع کے بعد 15 دسمبر 2019 مقرر کی گئی ہے۔ترجمان نادرا نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں اپنا گھر حاصل کرنے کے لیئے ملک بھر میں بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔اس پروگرام کا مقصد وزیراعظم پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے جس کے تحت غریب، نادار اور مستحق لوگوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ملک بھر میں ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 19 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد ملک بھر میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور ایک ملین سے زائد افراد نے بذریعہ ای سہولت خود کورجسٹر کیا ہے۔

ترجمان نادرا نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ضلع اسلام آباد میں 259,276 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ لاہور میں 22089 افراد، کراچی کے مختلف اضلاع میں121,759 افراد، ضلع ملتان میں 77569 افراد،  بہاولپور میں 57442 افراد اور پشاور میں 44685 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

آن لائن رجسٹریشن 15 دسمبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے جبکہ کراچی میں بسنے والے لوگ ڈی ایچ اے میگا سینٹر، لیاقت آباد نادرا سینٹر یا نارتھ ناظم آباد میگا سینٹر پرآن لائن رجسٹریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھر حاصل کرنے کے لئے جلد از جلد آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔ سمندر پار پاکستانی اور سستا اور آسان قسطوں پر گھر بنانے کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی ویب سائٹ
http://nphp.nadra.gov.pk
پر بھی کسی اضافی فیس کے بغیر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube