ہوم   >  پاکستان

ٹھٹھہ، بچی سے زیادتی اور قتل کے 2 ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 1 month ago

ٹھٹھہ میں گزشتہ روز 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ بچی کے کپڑے بھی برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان میں بچی کا چچا اور اس کا ساتھی شامل ہے۔

ملزمان نے اعتراف کیا کہ بچی کو 20 روپے دے کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

اسکول کی چھٹی کے بعد لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش پولیس نے گزشتہ رات قریبی کیلے کی فصل سے برآمد کرلی تھی۔ پولیس نے بچی کے کپڑے ڈی این اے کے لیے بھجوا دیے ہیں جبکہ بچی کی تدفین ور شہر کی آبائی قبرستان میں کر دی گئی۔

سول سرجن  ٹھٹھہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش اور دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی جبکہ حتمی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد سب معلوم ہوجائے گا۔

دوسری جانب 7 سالہ بچی کے قتل کیخلاف سندھ ترقی پسند پارٹی نے احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا۔ ریلی میں کارکنوں کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
Child, rape and murder, Thatta, Sindh, police
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube