Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم آج نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 10 months ago

فوٹو: کامیاب جوان ویب سائٹ

وزیراعظم عمران خان آج کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے۔

کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت 1 سے 50 لاکھ روپے تک کے چیک نوجوانوں کو دیے جائیں گے۔

وزیراعظم تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے اور مرکزی تقریب کے بعد صوبوں میں رقم کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

تقریب میں معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار، وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ شریک ہوں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج نوجوانوں سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔

فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہوگی۔ پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں نے نئے کاروبار کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM Imran Khan, cheques distribute, youth, Kamyab Jawan program, Usman Dar
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube