Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان، اغواء ہونے والے 3 لیویز اہلکار بازیاب نہ ہوسکے

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 10 months ago

بلوچستان کے ضلع کچھی سے اغواء ہونے والے 3 لیویز اہلکار تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔

بلوچستان لیویز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی کے سربراہی میں گزشتہ شب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی سی کچھی نے ملزمان کی تلاش اور مغوی اہلکاروں کی بازیابی کےلیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو سنی شوران کے پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشنز کر رہی ہیں لیکن تاحال لیویز اور سیکیورٹی فورسز کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

بلوچستان سے 3 لیویز اہلکار اغوا، ایک قتل

منگل 3 دسمبر کو ضلع کچھی کی تحصیل سنی شوران میں نامعلوم افراد نے 4 لیویز اہلکاروں کو اغوا کرنے کے بعد ایک اہلکار کو شہید کرکے لاش پھینک دی تھی۔

لیویز حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ایک مغوی اہلکار سفر خان ولد محمد یوسف کو شہید کر دیا تھا اور لاش پٹھان ہوٹل کے پیچھے پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ تین مغویوں میں محمد امین ولد محمد حسن، نعمان گل ولد مشتاق احمد اور حسین بخش ولد موسیٰ خان شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Levies personals, kidnapping, terrorists, Balochistan, Kachhi district
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube