ہوم   >  پاکستان

ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس کون ہیں؟

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کا افتتاح کیا تھا جس کی سربراہ تانیہ ایدروس کو مقرر کیا گیا ہے۔

گوگل میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والی تانیہ یہ ذمہ داری سنبھالنے کے لیے مستعفی ہونے کے بعد سنگاپور سے پاکستان آئی ہیں۔

 

وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

 

ڈیجیٹل پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا تانیہ سے متعلق کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا تانیہ گوگل میں کتنے پیسے کما رہی تھیں لیکن انہوں نے گوگل چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا ،وقت ثابت کرے گا کہ یہ فیصلہ تانیہ کی زندگی کا ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔

تانیہ ایدروس کون ہیں؟

 

تانیہ ایدروس کو پاکستان سے گئے 20 سال گزر چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے امریکا سے بائیولوجی اور اکنامکس میں بی ایس کی ڈگری لینے کے بعد میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کیا۔

 گوگل کی جانب سے پاکستان بزنس یعنی گوگل کی پاکستان میں پروڈکٹس لانچ کرنے کا موقع ملنے پر وہ 7 سال پہلے امریکا سے سنگاپور منتقل ہوئیں۔

گوگل کیلئے2008 سے 2016 تک بطور کنٹری منیجرساؤتھ ایشیا کام کرنے والی اب تانیہ گوگل کے پراڈکٹ، پیمنٹ فار نیکسٹ بلین یوزر پروگرام کی ڈائریکٹرتھیں۔

تصویر: ٹیک لسٹ ڈاٹ پی کے

وزیراعظم نے تانیہ کو کیسے منتخب کیا؟

 

گزشتہ روز ڈیجیٹل پاکستان کی افتتاحی تقریب میں تانیہ کا کہنا تھا کہ میرے ایک جاننے والے نےچھ سات ماہ قبل وزیراعظم کو ای میل بھیجی تھی کہ اگرآپ ٹیکنالوجی اورڈیجیٹائزیشن کی جانب جارہے ہیں تو تانیہ سے بات کریں۔

تانیہ ایدروس کے مطابق وہ ای میل کے بارے میں نہیں جانتی تھیں تاہم وزیراعظم نے یہ ای میل اپنی اصلاحاتی ٹیم کو بھیجی جنہوں نے مجھ سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد جہانگیر ترین سے بات ہوئی جنہوں نے پاکستان واپسی کیلئے قائل کرتے ہوئے تانیہ کے آئیڈیاز سنے اور ان کی حکومتی عہدیداروں سے ملوایا۔

وزیراعظم عمران خان سے تانیہ ایدروس کی پہلی ملاقات جہانگیر خان نے کروائی۔ تانیہ کے مطابق پہلی ملاقات میں عمران خان نے ایک بات واضح کی کہ یہاں مسائل کی فہرست بہت لمبی ہے لیکن تم نے گھبرانا نہیں ہے۔

تانیہ کا کہنا ہے کہ سب کا اعتماد دیکھ کر مجھے لگا کہ میں بھی پاکستان آکر اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہوں۔

 

 

منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے آنے سے اعتماد ملا کہ شاید میرے جیسا بندہ واپس آ کرحکومت کے ساتھ مل کرکچھ کرسکے۔ انہیں عام آدمی کی پرواہ ہے۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ میراسیاسی ایجنڈہ کیا ہے اس لیے بتانا چاہتی ہوں کہ میرا سادہ سا ایجنڈہ ہے، مجھے صرف پاکستان کی ترقی دیکھنی ہے۔

 

تانیہ کی ٹیم میں کون شامل ہے؟

 

ڈیجیٹل پاکستان کی افتتاحی تقریب کے بعد اینکر پرسن کامران خان نےاپنے شو میں تانیہ سے بات کی اور سوال اٹھایا کہ اس اہم ذمہ داری کیلئے آپ کی ٹیم میں کون لوگ ہیں؟

 

 

جواب میں تانیہ کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 3 ماہ سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کررہی ہوں۔ آئی ٹی منسٹر، سیکرٹری آئی ٹی اور ان کی ٹیم سے بہت ملاقاتیں ہوئیں ، سب بہت تعاون کرنے والے ہیں اوراس آغاز کے پہیچھے ان کی پوری ٹیم ہے۔ ہم کوئی الگ سے کام نہیں کر رہے۔ یہ آئی ٹی منسٹری کے ساتھ ہی ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
Tania Aidrus , PM Imran Khan , Digital Pakistan , Jahangir Khan Tareen , Pakistan
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube