Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں موسم سرماکی پہلی رم جھم،سردی میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 10 months ago

شہرقائد میں پورےدن کالےبادل چھائےرہیںگے

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے شہریوں کی قلفی جما دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 دسمبر سے سردی کی ایک نئی لہر شہر میں داخل ہوگی ، جس سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

شہر قائد کے علاقوں شارع فيصل، پی ای سی ایچ ایس، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ڈيفنس، کورنگی اور ملير کے اطراف ميں بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 دسمبر سے سردی کی ایک نئی لہر کراچی میں داخل ہوگی جو ایک ہفتہ تک رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرق کی جانب سے25 کلو ميٹر کی رفتار سے ہوائيں چل رہی ہيں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہونے والی بوندا باندی کے بعد رہی سہی کسر تیز ہواؤں نے پوری کردی۔ سردی کی نئی لہر کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12سے 14ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔ شہر میں تیز ہواؤں کا سلسلہ رواں ہفتے جاری رہے گا۔ کراچی میں 9 سے 10 دسمبر کو ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔ جمعہ کے روز شہر میں کالے بادل چھائے رہیں گے۔

بلوچستان

میٹ آفس کے مطابق مغربی تیز ہواؤں کا نیا سسٹم 8 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا۔ صوبے بھر میں نئے سسٹم کے داخل ہونے کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ بلوچستان میں سردی بڑھنے سے کراچی میں بھی تیز ہواؤں میں اضافہ ہوگا۔

لاہور

لاہور سميت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے اب بھی برقرار ہیں، جہاں صبح کے اوقات میں قومی شاہراہوں پر حد نگاہ 50 میڑ ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب شدید دھند کی وجہ سے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا، جسے دھند چھٹنے کے بعد کھول دیا جائے گا۔

موٹروے

موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر چوھنگ، موہلنوال مراکہ، سندر، مانگا منڈی دینہ، پھول نگر، جمبر، پتوکی اور حبیب آ باد شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ جہاں قومی شاہراہ پر حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کے روز کا موسم

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جمعہ کے روز بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم آبر الود رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube