Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

بدھ مت کے راہب نےپاکستان کی تعریفوں کےپل باندھ دیئے

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago

کوریا میں بدھ مت کے ایک فرقہ کے صدر وین۔ وونہینگ نے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ پاکستان روحانی تسکین کا باعث تھا اور وہاں بدھ مت کے تاریخی تعلقات کی وجہ سے جذباتی لمحات گزارے۔

کورین ٹائمز کے مطابق انہوں نے گذشتہ ہفتے سیئول میں بدھ مت کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ جب میں نے سب سے پہلے پاکستان میں قدم رکھا تو روحانی کیفیت تھی کیونکہ یہ بدھ مت کی تعلیمات کوریا لانے والے راہب کا آبائی ملک ہے، جو تقریباً 1،600 سال قبل کوریا میں بدھ مذہب لائے تھے، جب میں نے اس کے بارے میں سوچا تو میں بہت متاثر ہوا، انہوں نے بدھ مت کو پھیلانے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان سے دنیا بھر میں بدھ مت کے پھیلاؤ کی اہمیت تازہ ہوگئی۔ انہوں نے کہا بدھ مذہب کے تاریخی مقامات کے تحفظ کے لئے پاکستانی حکومت کی کوششوں سے متاثر ہوا ہوں ، مجھے یاد آیا کہ کورین تاریخ کی کتابوں میں کہا گیا ہے کہ وین، مرانانت بدھ مت کو چوتھی صدی میں کوریا لائے تھے۔

بدھ مت کے رہنما 16 سے 24 نومبر تک پاکستان کے دورے کے بعد نومبر کے آخر میں کوریا واپس گئے، ایک ہفتہ طویل سفر کے دوران انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سمیت بدھ مت کے رہنماؤں اور سیاستدانوں سے ملاقات کی۔

وانہینگ نے کہا کہ بدھ مت کے مذہبی مقامات اور تاریخی آثار کو محفوظ رکھنے کی کوششوں پر میں پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہمارا حالیہ دورہ اگلے ایک ہزار سالوں میں دونوں فریقوں کے مابین مزید تعاون کو متحرک اور جاری رکھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدھ مت کے ایک مقام پر عبادت گاہ تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پایا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube