Monday, January 18, 2021  | 3 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

حکومت نے الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام تجویز کردیے

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago

آئینی بحران ٹلنے کی امید روشن ہوگئی

حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیليے تین نام تجویز کردیے جن میں موجودہ سیکريٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب، فضل عباس میکن اور عارف خان کے نام شامل ہيں۔ پارلیمانی فورم پر معاملہ طے ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سبکدوشی سے پیدا ہونے والا ممکنہ آئینی بحران ٹلنے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔ اپوزیشن کے بعد حکومت نے بھی نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے۔

حکومتی کے تجویز کردہ ناموں میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا نام سرفہرست ہے جبکہ دیگر دو افراد میں سابق سیکرٹری خزانہ عارف خان  اور سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن فضل عباس میکن کے نام شامل ہیں۔ بابر یعقوب سیکریٹری الیکشن کمیشن کے عہدے سے اِسی ماہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پہلے ہی گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر اپوزیشن کی طرف سے تین نام تجویز کر دیئے تھے۔ اپوزیشن کے نامزد کردہ ناموں میں سابق پرنسپل سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ، سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق سیکرٹری آئی ٹی اخلاق احمد تارڑ شامل ہیں۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی حکومت کی طرف سے نام نہ دیئے جانے پر گزشتہ روز معاملہ سپریم کورٹ لے گئی تھی۔ اب حکومت کی طرف سے نام آنے پر دوبارہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا معاملے پارلیمانی کمیٹی طے ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube