Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago

کرپشن کے خاتمے کیلئے ای گورننس ناگزیر ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاکستان وژن پروگرام کا افتتاح کردیا، کہتے ہیں کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ای گورننس ناگزیر ہے، ڈیجیٹلائزیشن سےعام آدمی کی زندگی میں آسانی آئے گی، نوجوانوں اور خواتین کو بھی روزگار کے مواقع ملیں گے، آہستہ آہستہ سمجھ آگئی ہے کہ گورننس میں کیا کیا مسائل تھے، پچھلی حکومتوں نے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کیا، ہماری حکومت کو تاریخی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا، کوئی ادارہ ایسا نہیں تھا جو نقصان میں نہ جارہا ہو۔

وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا، ڈیجیٹل پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب وزیراعظم ہاؤس منعقد ہوئی، یہ منصوبہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وزیراعظم کی ہدایت پر تین ماہ میں مکمل کیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عمر کا زيادہ تر حصہ بيرون ملک گزارا، میں بھی ایک طرح سے اوورسیز پاکستانی تھا، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور مثبت رجحانات سے واقف ہوں، مشکل فيصلے کرنے والے لوگ ہی کامياب ہوتے ہيں، چينلجز ختم ہوجائيں تو زندگی بے معنی ہوجاتی ہے، بڑا فیصلہ وہ ہوتا ہے جس میں رسک ہوتا ہے، جس نے رسک لیا اس نے بڑے فیصلے کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ای گورننس ناگزیر ہے، آہستہ آہستہ سمجھ آگئی ہے کہ گورننس میں کیا کیا پرابلم تھیں، پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے، ہر جگہ اپنی ٹیمیں بنارہے ہیں، تاریخی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا، کوئی ادارہ ایسا نہیں تھا جو نقصان میں نہ جارہا ہو۔

عمران خان نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے مصنوعی طور پر ڈالر کو کنٹرول کیا، ہماری ٹیم نے روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کیلئے بڑی محنت کی،

آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور موڈیز بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کو تسلیم کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ اب ہماری پوری توجہ ڈیجیٹل پاکستان پر ہوگی، ڈیجیٹلائزیشن سے عام آدمی کی زندگی میں آسانی آئے گی، دنیا تیزی سے آگے جارہی ہے آخر میں سب کچھ موبائل پر ہوگا، دنیا میں ہماری دوسری بڑی نوجوان آبادی ہے، جو ہماری طاقت بن سکتی ہے، نوجوانوں اور خواتین کو بھی روزگار کے مواقع ملیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے خطاب میں قوم سے کہا تھا گھبرانا نہیں ہے، لیکن بہت سے بڑے بھی گھبرا گئے تھے، کرپشن ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتی ہے جو پاکستان میں نیچے تک سرایت کر چکی ہے، ای گورننس کرپشن کے خاتمے کا سب سے بہتر طریقہ ہے، اداروں کو ڈیجیٹلائز کرنے میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے، جو لوگ اس تبدیلی کو روکنا چاہتے ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ وہ اسے زیادہ دیر نہیں روک سکیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مسلم امہ کو اکٹھا کرنے میں کردار ادا کررہے ہیں، پاکستان اب سب کی ضرورت بنتا جارہا ہے، پہلے یہ تاثر تھا کہ پاکستان کو پیسے دو اور اپنی جنگ لڑوا لو جو ختم ہوچکا ہے، ملک کو ہر لحاظ سے آگے لے کر جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
IMRAN KHAN, PAKISTAN, PTI, PM, DIGITAL PAKISTAN VISION, ECONOMY, CORRUPTION, PMLN, PPP
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube