Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

سنگین غداری کیس:قانونی ٹیم کوتیاری کیلئے12 دن کی آخری مہلت

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں نئی پراسیکیویشن ٹیم خصوصی عدالت میں پیش ہوئی،عدالت نے قانونی ٹیم کی استدعا پر تیاری کیلئے 12 دن کی آخری مہلت دے دی۔عدالت نے واضح کیا کہ مزید التوا نہیں دیا جائے گا،17 دسمبر کو دلائل سن کر فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

جمعرات کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے کی۔

نئے پراسیکیوٹر علی ضیا باجوہ نے موقف اپنایا کہ ان کی تعیناتی کل ہی ہوئی، کیس سے متعلق 3000 صفحات کا ریکارڈ ملا،سابق پراسیکیوشن ٹیم کے دلائل پر انحصار نہیں کرینگے،ریکارڈ دیکھنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی جائے۔

جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے ریمارکس دئیے کہ سماعت کے لیے ججز ملک کے مختلف حصوں سے آتے ہیں،زیادہ مہلت نہیں دے سکتے۔ پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ وہ عدالت کی معاونت کرنا چاہتے ہیں،عدالت کو آسانی ہوگی۔اس پر جسٹس نذر اکبر نے جواب دیا کہ ہمیں آسانی نہیں چاہیے، آپ کو سننا ہوا تو پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد سن لیں گے۔

عدالت نے پراسیکیوشن ٹیم کو مہلت دیتے ہوئے آئندہ  سماعت 17 دسمبر تک حتمی دلائل دینے کی ہدایت کردی اور واضح کردیا کہ کیس میں مزید کوئی التوا نہیں ہوگا، 17 دسمبر کو فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube