Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

عمران فاروق قتل کیس،مقتول کی بیوہ گواہان میں شامل

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 10 months ago

ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ ہونگے

عمران فاروق قتل کیس میں مقتول کی بیوہ سمیت 32 برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی درخواست منظور کرلی ۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔32 برطانوی گواہوں کےویڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ایف آئی اے نے مقتول کی اہلیہ شمائلہ سیدہ نذر کو بھی گواہ بنا دیا ہے۔

اسلام آباد کے انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت میں ایف آئی اے نے مزید 32 برطانوی گواہوں کی فہرست پیش کردی۔ایف آئی اے نے درخواست کی کہ تمام گواہوں کے بیانات ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کئے جائیں، اِن گواہوں میں برطانوی فنگرپرنٹ، فرانزک ماہرین اور لندن اکیڈمی آف منیجمنٹ سائنسز کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ  برطانوی تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں،اب مزید اتنے زیادہ گواہان پیش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ابھی تمام گواہوں کو سمن بھجوانے ضروری ہیں،جس گواہ کی ضرورت نہیں ہوگی، اُسے بعد میں چھوڑ دیں گے،عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرلی اور قرار دیا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے گواہوں کے بیانات برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کئے جائیں گے۔

ڈائریکٹرایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کو انتظامات مکمل کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube