ہوم   >  پاکستان

الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی: پارليمانی کميٹی کو مزید مہلت

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 1 month ago

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کےلیے پارليمانی کميٹی کو مزید 10 دن کا وقت دے دیا۔

جمعرات 5 دسمبر کو الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت چيف جسٹس اطہر من اللہ نے ريمارکس دیے کہ عدالت پارلیمنٹ کو سپریم دیکھنا چاہتی ہے، پارلیمنٹیرینز کا پارلیمنٹ کے مسائل عدالتوں میں لانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

چیف الیکشن کمشنر،حکومت نے نام تجویزکردئیے

سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی معاملہ حل کرنے کے قریب ہیں جبکہ محسن رانجھا نے موقف اپنایا کہ مسئلہ یہ ہے عمران خان شہباز شریف کےساتھ بیٹھنا نہیں چاہتے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی بینچز کی ذمہ داری زیادہ ہے، نیلسن مینڈیلا نے 24 سالہ جیل کے بعد سب کو معاف کیا۔

عدالت نے پارليمانی کميٹی کو مزید 10 دن کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
ECP members, appointment issue, Parliamentary committee, IHC, Justice Athar Minallah
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube