ہوم   >  پاکستان

کراچی:انسانی ہڈیاں کھدائی سے برآمد،ابتدائی تفتیش مکمل

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 2 months ago

کراچی کےعلاقے ناظم آباد انو بھائی پارک کےقريب سےہڈياں ملنےکے واقعے میں پوليس نے ابتدائی تفتيش مکمل کرلی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ پارک میں کھدائی کے دوران5 ہڈیاں نکلیں، ملنے والی ہڈیاں انسانی ہاتھ اور پیرکی تھیں۔عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ ہڈیاں ٹکڑوں میں ملی  تھیں،مزيد جانچ کيلئے ہڈياں ڈاؤ يونيورسٹي اسپتال بھيج دی ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ تفصيلی رپورٹ آنے کے بعد ہڈيوں سے متعلق مزيد پتہ چلے گا۔

واضح رہے کہ بدھ کو ناظم آباد انوبھائی پارک کے قريب گرين لائن منصوبے کے لیے کھدائی کی گئی تو کپڑے کے تھيلوں سے انسانی ہڈياں برآمد ہوئی تھیں۔اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا تھا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس اہلکاروں نے اس کو اسپتال کا فضلہ قرار دے دیا تاہم اسپتال انتظاميہ نے پوليس کے موقف کو غلط قرار دے ديا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہڈیاں اس طرح کہیں دبانا ہمارا طریقہ کارنہیں ہے،اسپتال میں روزانہ اعضاء نہیں کٹتے،ایساکبھی کبھارہوتا ہے، کٹنےوالے اعضا اسپتال جمع نہیں کرتا بلکہ

وہ مریض کے لواحقین کودیدیےجاتےہیں،جوخود ہی لے جا کر قبرستان میں دفن کردیتےہیں۔

اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر نے مزید واضح کیا کہ اگر یہ اعضاء کوئی نہ لےکر جائے تو اسپتال کا عملہ خود قبرستان میں دفن کردیتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube