Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

راولپنڈی پولیس نے تاجی کھوکھر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2019 | Last Updated: 7 months ago

راولپنڈی پولیس نے علاقے کے نمبر ون بااثر بدمعاش اور ٹرپل تھری گینگ کے سرغنہ تاجی کھوکھر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتاری ریٹائرڈ صوبیدار کی زمین پر قبضے کے کیس میں ہوئی ۔

راولپنڈی میں جرائم کی دنیا کا بڑا نام اور پولیس کی ناک میں دم کرنے والے 333 گینگ کا سرغنہ امتیاز عرف تاجی کھوکھر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا،پولیس نے فور رائفل، ٹرپل ٹو گن، ایس ایم جی، پستول، تئیس میگزین اور چھ سو پینسٹھ گولیاں بھی برآمد کرلیں۔

تاجی کھوکھر تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں ریٹائرڈ صوبیدار کی زمین پر قبضہ کی کوشش سمیت 15 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے گرفتاریاں ، بدمعاشوں کیخلاف اسپیشل آپریشن کے سلسلے کی کڑی ہے اور یہ کریک ڈاؤن اب جاری رہے گا۔

راولپنڈی کے ٹاپ 20 بدمعاشوں میں سرفہرست تاجی کھوکھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچا اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کے چھوٹے بھائی ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube