Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

شہبازشريف کی وزیراعظم عمران خان پر تنقید

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 8 months ago

شہبازشريف نے وزيراعظم پرالزامات پربوچھاڑکردی، کہتے ہيں ايسا وزيراعظم پہلی بارديکھا جوقوم کوتقسيم کررہاہے، شہباز شریف نے الزام لگاياکہ عمران خان نے احسان فراموشی کی انتہا کردی، عدالت عظمٰی نے ايک بارپھر ہميں سرخروکيا ۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شريف نے لندن میں نيوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سياسی صورتحال پر تشويش ہے، وزيراعظم اور نيب کے گٹھ جوڑ سے ميرے اثاثے منجمد کيے گئے، اللہ تعالیٰ نے کل سپريم کورٹ ميں ہميں سرخرور کيا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں کل دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوگیا،میرے ڈیکلیئراثاثے بچوں، بیوی کے نام ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ ایک مرتبہ پھرناکام ہوا، ايسا وزيراعظم پہلی بارديکھا جو قوم کو تقسيم کررہاہے ، عمران خان احسان فراموش ہيں، نوازشریف نے محنت کرکے11ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل کئے، ڈیڑھ سال میں جو کچھ ہوااس سے ہر پاکستانی رنجیدہ ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اچھاہے، ان ہاؤس جتنی جلدی تبدیلی لائی جائےاس میں قوم کی بھلائی ہے، فواد حسن فواد بے قصور ہے، کہا گیا میرےخلاف وعدہ معاف گواہ بن جاو، ایک دھیلے کی بھی کرپشن میرے خلاف ثابت نہیں کرسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ميرے يا بچوں کے خلاف کرپشن ثابت ہو جائے تو سياست چھوڑ دوں گا،آشيانہ کے معاملے کی انکوائری خود اينٹی کرپشن کے حوالے کی، 14فروری 2019کوعدالت نے دونوں کیسزمیں ضمانت میرٹ پردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube