ہوم   > پاکستان

ملک ریاض سے حاصل 19کروڑ پاؤنڈز پاکستان منتقل

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 4 months ago

برطانیہ نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے حاصل کی گئی 19 کروڑ پاؤنڈ کی خطیر رقم ریاست پاکستان کو منتقل کردی جس کی تصدیق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ( این سی اے) اور پاکستانی حکام نے کردی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارہ ( بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی ملک ریاض کے ساتھ ’تصفیہ‘ کے نتیجے میں ملنے والے 19 کروڑ پاؤنڈ پاکستان کو منتقل کردیے ہیں جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بھی کہا ہے کہ رقوم موصول ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے کسی اور پاکستانی سیاستدان کے خلاف جاری تحقیقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا۔

ملک ریاض نے این سی اے کے ساتھ جو تصفیہ کیا ہے اس کے نتیجے میں مرکزی لندن کے مشہور ہائیڈ پارک کے بالکل سامنے ایک رہائشی عمارت ون ہائیڈ پارک پلیس بھی شامل ہے۔ این سی اے کے بیان کے مطابق اس عمارت کی مالیت تقریباً پانچ کروڑ پاؤنڈ ہے۔

گزشتہ روز این سی اے نے کہا تھا کہ ملک ریاض اور ان کے خاندان سے تصفیے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 19 کروڑ پاؤنڈ یا 38 ارب روپے حاصل کیے ہیں اور یہ رقم ریاست پاکستان کو لوٹائی جائے گی۔

ملک ریاض نے ٹوئٹر پر اس بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ ’عادی ناقدین‘ نیشنل کرائم ایجنسی کی پریس ریلیز کو توڑ مروڑ کر پیش کرکے میری کردار کشی کر رہے ہیں۔

پراپرٹی ٹائیکون نے کہا تھا کہ نے پاکستان کی سپریم کورٹ کو کراچی بحریہ ٹاؤن مقدمے میں 19 کروڑ پاؤنڈ کے مساوی رقم دینے کے لیے برطانیہ میں قانونی طور پر حاصل کی گئی ظاہر شدہ جائیداد فروخت کردی ہے۔

ملک ریاض نے البتہ یہ واضح نہیں کیا کہ جب انہوں نے اپنی مرضی سے یہ جائیداد فروخت کی ہے تو اس میں نیشنل کرائم ایجنسی کی مداخلت کا کیا جواز ہے اور یہ رقم ملک ریاض کو ملنے کے بجائے ڈائریکٹ ریاست پاکستان کو کیوں مل رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube