Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ملتان میں شوہر نے بیوی بیٹی اور دوست کو قتل کردیا

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 11 months ago

ملتان میں شوہر نے بیوی، بیٹی اور قریبی دوست کو قتل کردیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر یاسین نے شک کی بناء پر بیوی، بیٹی اور قریبی دوست کو چھريوں کے وار کرکے قتل کرديا۔

پڑوسيوں کا کہنا ہے کہ ملزم کا اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا، مار پیٹ بھی کرتا تھا، اگر اسے روکنے جاتے تو ہم سے بھی لڑتا تھا۔

پڑوسیوں کے مطابق واقعے کے بعد یاسین اپنے ایک بیٹے کو لے کر فرار ہوگیا۔

سی پی او زبیر دریشک کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش گرفتاری کے بعد کریں گے، فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کردی گئیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
MULTAN, TRIPLE MURDER, WIFE, DAUGHTER, HONOR KILLING, PAKISTAN, CRIME,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube